ارشد شریف کیلئے بڑے ایوارڈ کا اعلان

ارشد شریف کیلئے بڑے ایوارڈ کا اعلان

 انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے معروف صحافی ارشد شریف کے لئے بعد از مرگ انسانی حقوق کے اعزازی ایوارڈ کا اعلان کیا  ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انسانیت کی خدمت میں ان کے مثبت کردار اور انسانی حقوق کے شعبے میں نمایاں کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے شہید صحافی ارشد شریف کے لیے بعد از مرگ انسانی حقوق کے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

ایچ آر سی پی  کی طرف سے جاریکردہ  بیان میں کہا گیا ہے  کہ ارشد شریف نے اپنی  مختصرزندگی میں ملک کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ دوسری طرف آئیر لینڈ کی السٹر یونیورسٹی نے بھی مقتول صحافی ارشد شریف  کے نام سے ایک ایوارڈ متعارف کرایا ہے

السٹر یونیورسٹی نے ارشد شریف کی اہلیہ صومیہ ارشد کو خط لکھ کر ارشد شریف کے نام کے بعد ’بہترین تحقیقاتی صحافی‘ کا ایوارڈ شروع کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ   ارشد شریف  کو رواں برس 23 اکتوبر کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں