آصف زرداری کی بہن لفٹ میں پھنس گئیں

آصف زرداری کی بہن لفٹ میں پھنس گئیں

 سابق صدر آصف زرداری کی بہن اور وزیر صحت سندھ  عذرا پیچوہو کراچی کے سول ہسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں۔ 

عذرا پیچو ہو چائلڈ سرجری آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرنے پہنچی تھیں۔اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے لفٹ  وزن برداشت نہ کر سکی ۔لفٹ کے اندر چار سے  پانچ لوگوں کے جانے کی گنجائش تھی۔ صوبائی وزیر کے ساتھ ہسپتال ایم ایس سمیت تقریباً دس کے قریب لوگ سوار تھے۔

لفٹ کا دروازہ کھولنے کے لئے بجلی کی تاروں کو بھی کاٹا گیا ۔

وزیر صحت عذرا پیچوہو  کو لفٹ کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا ۔ واقعے کے بعد وزیر صحت عذرا پیچوہو افتتاح کئے  بغیر ہی واپس چلی گئیں۔ بعدازاں چائلڈ سرجری وارڈ کا افتتاح باہر روڈ پر کیا گیا۔

دوسری جانب  لفٹ کیو ں پھنسی ؟ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انجینئر ز اور ٹھیکیداروں سے تمام تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں