تحریک انصاف نے کل سے نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
تحریک نے کل سے نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا،فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کررہے ہیں تین ہفتوں بعد عمران خان بھی احتجاج کا حصہ ہوں گے اس کے بعد عمران خان اگلی کال دیں گے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اعلان کیا کہ ہم پیر سے احتجاج شروع کرنے جارہے ہیں ،جہاں اعظم سواتی کو گرفتار کرکے رکھا گیااس جگہ پر احتجاج کریں گے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کیخلاف 45ایف آرز درج کی گئی،پیر سے احتجاج شروع کر رہے ہیں ، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی مظاہروں کی قیادت کریں گے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے تھے ، اسٹیبلشمنٹ سے کہتاہوں ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئیڈیا بھی بری طرح پٹ جائیگا ۔عوام کو لیبارٹری کے چوہے نہ سمجھیں ،ٹیکنو کریٹ حکومت کے بجائے الیکشن کرائیں ہمارے استعفے آپ کے پاس ہیں آپ کہتے ہیں منظور نہیں کررہے ۔