69 روسی میزائلوں میں سے 54 میزائل مار گرائے: یوکرائنی فوج کا دعویٰ
یوکرائنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ69 روسی میزائلوں میں سے 54 میزائل مار گرائے۔
یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 69 روسی میزائلوں میں سے 54 میزائل مار گرائے ہیں۔
یوکرین پر آج صبح روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے آج صبح فضا اور سمندر سے کروز اور طیارہ شکن گائیڈڈ میزائل داغے تھے۔
یوکرینی فوج کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس نے میزائل حملے میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔