الیکشن کمیشن کی حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش

الیکشن کمیشن کی حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش

 الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی ۔

وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش  کی گئی ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم  کے مطابق قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے۔ قانون میں ترمیم ایسے وقت کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں۔ بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل کیلئے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیوں نہ کریں؟ جو اخراجات بلدیاتی انتخابات کیلئے خرچ ہوئے وہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ سے کیوں نہ کاٹے جائیں؟ بعدازاں عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں