فوادچودھری کا اپنی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل آگیا
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نےاپنی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد پی ڈی ایم سے بات چیت کی تردید کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان کے ساتھ تجربے اور مذاق بند ہونے چاہئیں، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست بھانجھ ہے، پی ڈی ایم سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی، جلد از جلد آئین کے اندر آنا ضروری ہے، ہم مزید تجربوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
واضح ر ہے کہ فواد چوہدری کی ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے قریبی دوست ذوالفقار احمد سے بات کر رہے ہیں اور انہیں اپنا پیغام شہباز شریف تک پہنچانے کی درخواست کر رہے ہیں۔