بھارتی فوجیوں نے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیئے

بھارتی فوجیوں نے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیئے

 غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کردیا جب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔

بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کوعسکریت پسند قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں