دہشت گردی کوجڑ سے ختم کیا جائے گا،وفاقی کابینہ

دہشت گردی  کوجڑ سے ختم کیا جائے گا،وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کیخلاف  جدوجہد پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ امن وامان پرسمجھوتہ نہ کرنے کا عزم،دہشتگردی کی  مذمت،شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لئے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

وزیراعظم  کاکہنا تھا کہ  توانائی بچت پلان کے نفاذ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لئے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے ونڈ پاور (ہوا سے بجلی) کی استعداد کار کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹی توانائی،منصوبہ بندی،پٹرولیم کے وزراء اور سیکرٹریز پر مشتمل ہوگی۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے توانائی بچت پلان پر بحث کی گئی۔کابینہ کے ارکان کو توانائی بچت پلان کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب  حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے خلاف منفی ہتھکنڈوں کے استعمال اور ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔سینیئر پارلیمنٹیرین کو 53 سال پرانے کیس میں گرفتار کرنا افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں