عدم اعتماد کی وجہ پرویز الٰہی خود ، گورنر کا بڑا بیان سامنے آگیا

عدم اعتماد کی وجہ پرویز الٰہی خود ، گورنر کا بڑا بیان سامنے آگیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےپر ویز الٰہی کے اپنے بیان کوہی اسمبلی توڑنے کی وجہ قرار دیدی۔ ان کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی نے خود کہا کہ اکثریت ارکان اسمبلی توڑنےکے مخالف ہیں اور پرویز الٰہی اسمبلی توڑنے جارہے تھے تواس کا مطلب تو یہی ہے کہ اکثریت ارکان ان کے ساتھ نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ایسے معاملات ہوتے ہیں میں نے کوئی نئی چیز تو نہیں کی وہی کیا جو قانون مجھے اجازت دیتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ چودھری پرویز الٰہی خود کہہ رہےتھے کہ اسمبلی کے اکثریت ارکان اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہتے۔ اکثر ارکان نہیں چاہتے اور چودھری پرویز الٰہی کرنے جارہے تھے تو اس کا مطلب تو یہی ہے ارکان کو ان پر اعتماد نہیں وزیراعلیٰ پر جب ایوان کو اعتماد نہیں رہا تو میں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہا یہ بالکل قانون کے مطابق تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں