اسپیکرقومی اسمبلی سےپی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگرکا رابطہ
اسپیکرقومی اسمبلی پرویزاشرف سےپی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگرنے رابطہ کیا ۔پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کی ہدایت پرتحریک انصاف کے وفد کی اسپیکرسےملاقات کی خواہش اظہارکیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورآئیں خوش آمدید کہوں گا ابھی لاڑکانہ میں ہوں،سیاسی رابطےجاری رہنا چاہیے، اسمبلی آئیں سیاسی مسائل کا حل پارلیمنٹ سے ہی نکلےگا،استعفوں کی تصدیق کا عمل قواعد کےمطابق کروں گا۔
واضح رہے کہ اپریل میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے مشترکہ طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔