زرعی صارفین کیلئے بجلی3روپے60پیسےفی یونٹ سستی

زرعی صارفین کیلئے بجلی3روپے60پیسےفی یونٹ سستی

 نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر زرعی صارفین  کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کر کے 13 روپے فی یونٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے زرعی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ۔نیپرا نے زرعی صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ۔بجلی کی بنیادی ٹیرف13روپے فی یونٹ کردیاگیا۔وزارت توانائی نے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لئے نیپرا میں درخواست جمع کروائی تھی۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین  پر ہوگا ۔

ترجمان نیپرا کے مطابق  بجلی کی قیمت میں کمی کا  اطلاق نومبر 2022 کے بلوں سے ہوگا۔ٹیرف میں کمی سے صارفین کو 28 ارب کا ریلیف ملے گا۔وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں