دل کے مریض خبردار ، دسمبر کا آخری ہفتہ خطرناک
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید سردی اور چھٹیوں کے باعث دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران دل کے دورے میں 40 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتوں کے دوران امریکا سمیت میں دل کے دورے کے امکانات 40 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔کرسمس اور نئے سال کے درمیانی ہفتے کے دوران ہونے والی اموات کی وجہ تقریباً 40 فیصد دل کے دورے ہوتی ہے۔