سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت

سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان  کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 26 دسمبر کو سندھ کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مسیحی برادری کے ملازمین کی عام تعطیل ہوگی جو کہ کرسمس کی مناسبت سے دے گئی ہے۔

اسکے علاوہ 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے باعث صوبے میں عام تعطیل ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی ، شرجیل انعام میمن

بینظیر بھٹو کا یوم شہادت

بینظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بینظیر ذوالفقار علی بھٹواور بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

جلا وطنی کے بعد 2007 میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بینظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں