تھر: خودکشی کے واقعات میں اضافہ ،وجہ کیا؟
تھر میں خودکشی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور مسلسل اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھر میں احساس محرومی، تعلیم کا فقدان، معاشرتی ناہمواریوں اور کزن میرج خودکشیوں کے اسباب کی ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آ رہی ہے۔ہر سال ضلع تھر پارکر میں خودکشی کے واقعات کم ہونے کے بجائے ان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تھر میں پانچ سالوں کے دوران خودکشی کرنے والے 617 افراد میں سے 476 افراد کا تعلق اقیلتی برادری سے ہے۔ جن میں 345 خواتین بھی شامل ہیں۔