فیڈ کی قلت،مرغی مزیدمہنگی ہونےکاخدشہ
پاکستانی پورٹ پر سویا بین کے جہازوں کی کلیئرنس میں تاخیر سے پولٹری انڈسٹری میں بحران مزید بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن غلام محمد پٹھان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بندرگاہ پر سویا بین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی جس کے باعث پولٹری کا بحران شدت اختیارکرجائے گا۔درآمدی سویابین کےجہاز 12 اکتوبرسے بندرگاہ پرکھڑے ہیں جن میں 100 ارب روپے مالیت کا سویا بین ہے تاہم حکومت کی جانب سے بندرگاہ پرسویابین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی۔