پاکستان کو نظریہ ضرورت کےفیصلوں سے نکلنے کی ضرورت ہے،سعدرفیق
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اکیلا ذمہ دار نہیں، اس کو لانے والے بھی ذمہ دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیرریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجربے اب نہیں ہونے چاہئیں، فیصلے لوگوں کو کرنے چاہئیں۔ کبھی مارشل لاء آجاتا ہے کبھی مارشل لاء کے مسلط کردہ لوگ آجاتے ہیں۔ کبھی نظریہ ضرورت کے فیصلے آجاتے ہیں، اس دائرے سے پاکستان کو نکالنے کی ضرورت ہے۔