چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا دلکش نظارہ
ناسا کا چاند پر جانے والا آرٹیمس 1 مشن 11 دسمبر کو واپس زمین پر اتر گیا تھا۔ مگر اس کے تاریخی مشن کی تصاویر اور ویڈیوز اب بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چاند کے قریب زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے۔ناسا نے بتایا کہ ویڈیو اورین اسپیس کرافٹ نے 28 نومبر کو اس وقت ریکارڈ کی تھی جب وہ زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود تھا۔