کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے وزٹ ویزوں پرپابندی لگادی ؟
ٹریول آپریٹرز کاکہنا ہے کہ یو اے ای حکومت نے پاکستان کے مزید دو شہروں کے رہنے والوں پر وزٹ ویزے کی پابندی عائد کردی ۔پہلے22شہروں پرپابندی تھی اب تعداد24ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائنٹ پروموٹرز کے عہدیدار عدنان پراچہ کاکہنا ہے یو اے ای کی جانب سے باقاعدہ وزٹ ویزوں پر پابندی کا کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا ۔ لیکن عملی طور پر یہ پریکٹس شروع کردی گئی ہے۔