فاسٹ باؤلر حارث رؤف کل رشتہ ازدواج میں منسک ہوں گے
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نکاح کی تقریب کل(بروز ہفتہ)اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔ رخصتی آئندہ سال ہوگی۔ پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر اور لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نےحارث روف اور ان کی بیگم کو مبارکباد دی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں حارث رؤف اور بھابی کو مبارک دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔