امریکی سینیٹ سے حکومتی اخراجات کا 1.4 ٹریلین ڈالر کا بل منظور، پاکستان کیلئے مشروط امداد
ا مریکی سینیٹ نے ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کیا جو ستمبر تک وفاقی ایجنسیوں کو مالی اعانت اور یوکرین کے لیے امداد فراہم کرے گا۔
یوکرین، جسے روس کی جارحیت کا سامنا ہے، کے لیے امدادی پیکیج صدر ولودیمیر زیلنسکی کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے ڈرامائی خطاب کے ایک دن بعد منظور ہو اہے۔چار ہزار ایک سو پچپن صفحات پر مشتمل اس بل میں ملکی پروگراموں کے لیے تقریباً 772 اعشاریہ 5 ارب ڈالر اور دفاع کے لیے 858 ارب ڈالر شامل ہی اور یہ ستمبر کے آخر تک وفاقی ایجنسیوں کو مالی سال کے لیے فنڈز فراہم کرے گا ۔
یہ بل 29 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور ہوا اور اب حتمی ووٹنگ کے لیے ایوان میں جائے گا جس کے بعد اسے صدر جو بائیڈن کے پاس بھیجا جائے گا جن کے دستخط کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرے گا۔