سابق فٹبالر پیلے کی طبیعت ناساز، ہسپتال  داخل

سابق فٹبالر پیلے کی طبیعت ناساز، ہسپتال  داخل

برازیل : برازیل کے سابق فٹبالر پیلے کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل ہیں۔

سابق فٹبالر پیلے کی طبیعت ناساز، ہسپتال  داخل

ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال کے مطابق 82 سالہ پیلےکی صحت بگڑ رہی ہے ، ان کا کینسر مزید خراب ہوگیا ہے اور ان کا دل اور گردے ٹھیک کام نہیں کر رہےہیں  ۔

ایڈسن آرانٹے ناسیمنٹو کو دنیا بھر میں پیلے کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ ستمبر 2021 سے کینسر کی کیموتھراپی کروا رہے ہیں۔

ان کی صاحبزادی  نے بتایا کہ سابق فٹبالر کرسمس کے دوران اسپتال میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار اسپتال داخل ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیلے نے برازیل کو 1958، 1962 اور 1970 کے فٹبال ورلڈکپ میں فتحیاب کروایا تھا،  1977 میں ریٹائر ہونے سے قبل وہ  92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں