وزیراعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے تحریک عدم اعتماد جمع
پی ڈی ایم نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک جمع کرادی گئی ۔ن لیگ کے میاں مرغوب، خلیل طاہر سندھو ،خواجہ عمران نذیر نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی،تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےخواجہ عمران نذیر نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعلیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے ،جو کچھ ہو گا دن میں ہو گا ، رات کے اندھیرے میں کچھ نہیں ہو گا ،پنجاب کے عوام کے لیے اچھا سرپرائز دیں گے ،تحریک عدم اعتماد کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے وصول کر لی ہے ،قانون کے مطابق سیکرٹری اسمبلی عدم اعتماد وصول کرنے سے ا نکار نہیں کر سکتا۔