کمالیہ: نشئی شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا
خاوند نے بیوی کو چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے دن دیہاڑے قتل کردیا جبکہ بھابی کو شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے محلہ امرتسریاں میں گھریلو ناچاکی لڑائی جھگڑے کی بناء پر دن دیہاڑے نشئی خاوند نے اپنی بیوی کو چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عطااللہ نشے کا عادی ہے۔ گھر میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر عطااللہ نے اپنی بیوی مسرت بی بی کو کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔