چودھری شجاعت ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گئے
سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
آصف علی زرداری نے پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے پر چودھری شجاعت سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اگر آپ چودھری پرویز الہیٰ کو ہدایات جاری کردیں تو وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونےدوں گا لہٰذا موجودہ سیاسی بحران میں بطورسربراہ ق لیگ آپ اپنا کردار ادا کریں۔