وزیراعظم چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو

چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا: اعلامیہ— فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کی کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا جبکہ چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔

دونوں نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کودرپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں