عمران خان نے سیاستدانوں کو چت کردیا،شیخ رشید

عمران خان نے سیاستدانوں کو چت کردیا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کردیا۔جو کہتےتھے عمران  خان اسمبلیاں نہیں توڑےگااُن کومنہ کی کھانی پڑی۔جواپنےآپ کو گرو سمجھتے تھے جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیواراُن پرگرگئی ہے۔الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کےگلےپڑے گی ۔حکومت عوام کی حالت پررحم کرے رکاوٹیں مت کھڑی کرے اورنوازشریف کو بلائے۔ نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں