نوازشریف نے شہبازشریف کو اہم فیصلہ لینے سے روک دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر نواز شریف سے ٹیلیفون پر اہم مشاورت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی کی تحلیل کے معاملے وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، اور ان سے اس سلسلے میں مشاورت کی۔
نوازشریف نے شہبازشریف کو عام انتخابات کی طرف جانے یا تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر اکیلے فیصلہ کرنے سے روک دیا ۔ انہوں نے ہدایات دی کہ اس معاملے کو بارٹر شیئر کے طور پر لیا جائے، اور پی ڈی ایم کو تمام فیصلوں میں شامل رکھا جائے۔