لکی مروت دہشت گرد حملہ: صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی مذمت
صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ ھؐلے کی مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر نےشہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔ صدر مملکت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردی کےباقیات کی مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔