سابق وزیراعظم عمران خان کی طبیعت ناساز
سابق وزیراعظم عمران خان کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گذشتہ روز بھی شدید بیماری اور تکلیف میں خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان بخار کے ساتھ ساتھ ڈائریا کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطاب سے پہلے ڈاکٹرز نے عمران خان کو بخار اور ڈائریا کی ادویات دیں ۔ عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں بھی موجود رہے ۔ عمران خان نے بیماری کی حالت میں ہی اپنی تقریر کے تمام نکات بھی فائنل کیے ۔