عمران خان کو لانے کیلئے نقاب پوش مارشل لا لگایا گیا ، سعد رفیق

عمران خان کو لانے کیلئے نقاب پوش مارشل لا لگایا گیا ، سعد رفیق

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ایک ہزار کی روٹی اور ایک ہزار کا ڈالر ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورکرز کنونشن کے انعقاد پر قصور کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وہ سیاست جو قوم کو کچھ نہ دے فرعونیت ہو سکتی ہے   سیاست نہیں۔75سال اس ملک میں 4 اعلانیہ مارشل لا لگائے گئے۔ عمران خان کو لانے کیلئے نقاب پوش مارشل لا لگایا گیا۔لوگوں کے ووٹ کی بے حرمتی ، ووٹ کی عزت پامال ہو کی گئی۔ووٹ کی عزت 71میں پامال کی تو ملک ٹوٹ گیا۔71میں جس کو وزیراعظم بننا تھا اسے جیل میں ڈال دیا گیا ۔71میں بنگالیوں پر آپریشن کر دیا گیا ۔71میں دنیا کی سب سے بڑی  اسلامی مملکت دو حصوں میں کٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں