عمران خان کا استعفوں کی گردان لگانا بلیک میل کرنا ہے،فضل الرحمان
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ اب عمران خان امریکا سے تعلقات چاہتا ہے۔امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا استعفوں کی گردان لگانا بلیک میل کرنا ہے۔ اب عمران خان امریکا سے تعلقات چاہتا ہے۔امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کے مفاد کے لیے ہے۔سیاست میں ادارے کی مداخلت کے تاثر کو زائل کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کا مستقبل روشن ، ہم بحرانوں سے نکل آئیں گے۔ عمران خان دوسروں پر تنقید سے قبل اپنی کارکردگی عوام کو بتائیں۔استعفوں کی گردان لگانا صرف بلیک میل کرنا ہے ۔سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔ہم دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ صوبائی حکومت اپنی ناکامی وفاق پر تھوپ رہی ہے۔