نیاسائبر فراڈ،ٹھگ فنگر پرنٹ کلون کرکے بنک اکاؤنٹس چرانے لگے

نیاسائبر فراڈ،ٹھگ فنگر پرنٹ کلون کرکے بنک اکاؤنٹس چرانے لگے

آن لائن فراڈیوں سے خبردار ، سائبر ٹھگ  فنگر پرنٹ کی کلوننگ کر کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل  کرنے لگے۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے دھنباد ضلع میں اس طرح کے ڈیڑھ سو کیسز سامنے آئے ہیں۔ سائیبرپولیس کے پاس درج شکایات کے مطابق دھنباد ضلع کے مختلف بینکوں کے کل 147 کھاتوں سے غیر قانونی طور پر رقم نکالی گئی ہے۔

کن افراد کی شناخت چوری کی گئی؟

رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کے کھاتوں سے رقم نکالی گئی ہے، ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے بینکنگ خدمات کے لیے بینکوں کی شاخوں کے بجائے ان کے ’کسٹمر کیئر سینٹرز‘ یا ’فرنچائزی سینٹرز‘ کی خدمات لی تھیں اور وہاں کی مشینوں پر اپنے فنگر پرنٹس دیئے تھے۔ خدشہ ہے کہ غیر قانونی رقم نکلوانے کے ان معاملات میں سائبر مجرموں کے ساتھ کسٹمر سروس سینٹرز بھی ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں