سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا
سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ضمانت پر رہا کردیا، جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیئے کہ مذہب کے بارے ہر کیس کا تعلق ریاست سے ہوتا ہے، مذہب سے متعلق معاملات کسی فرد کے ہاتھوں میں نہیں دیئے جاسکتے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے توہین رسالت کے ملزم زاہد محمود کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ نے فرد جرم میں تو دفعہ لگائی ہی نہیں۔