روس سے تیل کی خریداری ؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے

روس سے تیل کی خریداری ؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے

 پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں پہلی مرتبہ دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان واضح اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ روس سے تیل خریدنے کے معاملے کو لے کر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر پیٹرولیم مصدق ملک آمنے سامنے آگئے۔ بلاول بھٹو نے امریکا میں روس سے تیل خریدنے کی تردید کردی جبکہ مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرکے ایک بار پھر ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تیل خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، وہاں سے خام تیل ملے گا اور رعایتی قیمت پر ملے گا، امید ہے وہ ہمیں پٹرول اور ڈیزل بھی سستے داموں دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں