ڈالر وافر دستیاب لیکن گرے مارکیٹ میں، جانئے ’’گرے مارکیٹ ‘‘کیاہے؟
تجربہ کار حکومت کی غیرمتزلزل پالیسیوں کے باعث ملک میں ڈآلر کی گرے مارکیٹ وجود میں آگئی۔ ڈالر کے بیک وقت تین ریٹس رائج ہوگئے، بیرون ملک جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کے تین ریٹس چل رہے ہیں۔ جس کے باعث سفر، میڈیکل، تعلیمی اور دیگر نجی معاملات کے لئے ڈالر لینے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تجربہ کار حکومت بھی ڈالر کی اڑان کو کنٹرول نہ کر سکی۔ دیگر مافیاز کے ساتھ ایک اور مافیا حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہو گی۔ گرے مارکیٹ میں ڈالرز وافر مقدار میں دستیاب توہیں لیکن من مانے ریٹس پر۔ گرے مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 254 سے 256 روپے فی ڈالر ہو گیا۔ دوسری طرف انٹربینک ریٹ 224 جبکہ اوپن مارکیٹ 234 روپے ہے۔ڈالر کی خریدوفروختکاروبار سے بڑھ کر مافیاز کے لئے وائٹ گولڈ ثابت ہو رہی ہے