عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ گرفتار

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ گرفتار

عامر لیاقت کی تیسری بیوی کو لودھراں سے گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے  پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ  لودھراں کے نواحی گاؤں  ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی  دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں