تحریک انصاف کو دھچکا، اہم رہنما نے عمران خان کو چھوڑ دیا
سابق وزیراعظم عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے قبل دھچکا، پاکستان تحریک انصاف کےدیرینہ ساتھی ، سینئر رہنمااور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔