وزیراعلی پنجاب کا بڑااقدام ،تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دیدی

وزیراعلی پنجاب کا بڑااقدام ،تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دیدی

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑااقدام اٹھا تے ہوئے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دیدی،ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کے مطالبے پر تونسہ کو ضلع کا درجہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی،ملاقات کرنیوالوں میں خواجہ شیرازمحمود،محمد خان لغاری،سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، مخدوم رضا،علی رضادریشک،رائے ظہور شامل تھے ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خا ن بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں