بھارت آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی بند کرے، ویڈلی سیریز کے نمائندوں کی پریس کانفرنس
اسلام آباد میں Vidly.Tv کے نمائندوں کی پریس کانفرنس ہوئی۔ جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی کرنے پر ردعمل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈلی ڈاٹ ٹی وی کے سینئر پراڈکٹ مینیجر اظہار خان کا کہنا تھا کہ ہمارا او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انڈیا میں بین کیا گیا ہے۔ ہمارے ایک سیریز کی وجہ سے انڈیا نے ویڈلی پلیٹ فارم کو بین کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر کسی کا حق ہے۔ دیکھنے والوں کو اس طرح سیریز سے محروم نہیں رکھنا چاہئے۔ اس فعل سے فلم انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے