شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر عدالت برہم

شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر عدالت برہم

 کراچی شہر میں غیرقانونی تعمیرات پر سندھ ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے سے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی فہرست طلب کرلی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ڈی جی صاحب کب تک لسٹ پیش کریں گے یہ بتائیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی فہرست اپڈیٹڈ نہیں ہے، اپڈیٹ کرکے نئی لسٹ جلد پیش کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں