گورنر نے پنجاب اسمبلی سے پاس4بلوں کی منظوری دیدی
پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنزود ڈس ایبیلیٹیز بل 2022 ، پنجاب ٹرسٹ (امینڈمنٹ)بل 2022،پراونشل موٹر وہیکلز(امینڈمنٹ) بل 2022 اورمتحدہ علما بورڈ پنجاب بل 2022 کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مفاد عامہ میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے 4 بلوں کی منظوری دے دی ۔گورنر پنجاب نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنزود ڈس ایبیلیٹیز بل 2022 ، پنجاب ٹرسٹ (امینڈمنٹ)بل 2022،پراونشل موٹر وہیکلز(امینڈمنٹ) بل 2022 اورمتحدہ علما بورڈ پنجاب بل 2022 کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ کہلائیں گے ۔