پرویز الہیٰ کا عمران خان کو پنجاب اسمبلی فوری تحلیل نہ کرنےکا پیغام
سابق وزیراعظم عمران خان نے 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ بتانے کا اعلان کیا تو مونس الہیٰ فوری عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور مونس الہٰی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اس کے علاوہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے یا خیبر پختونخوا ؟ اس پر بھی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے میں تاخیر کا مشورہ دے دیا ہے۔