’اوتار-2‘ کا ریلیز سے پہلے ہی بڑا دھماکا

’اوتار-2‘  کا ریلیز سے پہلے ہی بڑا دھماکا

 ہالی ووڈ فلم ’اوتار‘ کے سیکوئل یعنی ’اوتار: دی وے آف واٹر‘جسے ’اوتار-2 بھی کہا جا رہا ہےکا کریز لوگوں کے سر چڑھ کر بولتا دکھائی دے رہا ہے۔ فلم نے محض بھارت میں ، ایڈوانس بکنگ میں ہی13.50 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت میں  ہالی ووڈ کی کسی بھی فلم کے پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

فلم ساز و ہدایت کار جیمس کیمرون کی نئی فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘جمعہ یعنی 16 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں ہی شاندار کمائی کر لی ہے ۔

 یادرہے پہلے دن کی کمائی کے معاملے میں ابھی تک مارول اسٹوڈیوز کی فلم ’اوینجرس انڈ گیم‘ پہلے مقام پر ہے  تاہم جیمس کیمرون کی فلم اس سال کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم رہی ہے اور اس فلم کی ایڈوانس بکنگ مہینے بھر پہلے ہی کھل گئی تھی اور بدھ کی دوپہر تک حاصل اعداد و شمار کے مطابق فلم کے اب تک تقریباً 3.5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور ان میں سے بھی تقریباً 25 فیصد ٹکٹ 24 گھنٹوں میں فروخت ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں