اعظم سواتی کا کیس سننے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا
اعظم سواتی ضمانت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کی فیصلہ سنانے سے قبل ہی ٹرانسفر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل کورٹ راجہ آصف محمود کو واپس اسلام آباد ہائی کورٹ بھیج دیا گیا۔ ان کی جگہ اعظم خان کو 3 سال کے لیے اسپیشل جج سنٹرل تعینات کردیا گیا۔
متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر 12 اور 13 دسمبر کے بعد آج بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ سپیشل جج سینٹرل نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر کردیا۔