ٹریفک قوانین کی خلاف وزی پر نہ رکنے پر اہلکار چلتی گاڑی کے بونٹ پر لیٹ گیا

ٹریفک قوانین کی خلاف وزی پر نہ رکنے پر اہلکار چلتی گاڑی کے بونٹ پر لیٹ گیا

فوٹو فائل

اندور: بھارت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شہری بونٹ پر لٹکے ہوئے ٹریفک اہلکار کو کافی دور تک گھیسٹتا ہوا لے گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بونٹ پر لٹکے ٹریفک اہلکار کو گھیسٹنے کا واقعہ بھارتی شہر اندور میں پیش آیا جہاں ایک ٹریفک اہلکار نے ایک کار سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف سے روکا تھا۔

واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ کار سوار دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کررہا تھا جس پر میں نے اسے روکا اور چالان بھرنے کا کہا تو اس نے مزاحمت شروع کردی۔

ڈرائیور کے مزاحمت کرنے پر میں نے اسے اپنے سینئر افسر کے پاس چلنے کا کہا تو اس نے مجھ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، جس پر میں اچھل کر بونٹ پر چڑھ گیا اس کے باوجود کار سوار چند کلومیٹر تک گاڑی دوڑاتا رہا۔

ٹریفک اہلکار نے کہا کہ کچھ فاصلے پر جاکر کار سوار کو پولیس نے خراب ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور آن ڈیوٹی ٹریفک پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں