تحریک انصاف میں اختلافات ، پرویزخٹک کھل کر سامنے آگئے
تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے پرویز خٹک کھل کر سامنے آگئے ، انہوں نے بتایا کہ سب ارکان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، کے پی کے میں ارکان کی ناراضگی کی خبریں جھوٹی افواہ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ، اگر الیکشن پر بات ہو گی تو ہی مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے ، حکومت سنجیدگی دکھائے گی تو مذاکرات ہو ں گے ۔
زمان پارک میں پارٹی کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے ۔تحریک انصاف ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی سے ملاقات ہوئی ہے وہ وعدہ پورا کریں گے ۔پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں اور اسمبلی توڑ دیں گے ۔