حافظ سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

حافظ سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو ایک بار پھر بڑی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق حافظ سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہوگیا ، ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق حکومت پر تنقید کی وجہ سے سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ حکومت کی طرف سے شکایت کرنے کے بعد معطل کیا گیا ۔

ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق حکومت کو آئینہ دکھانے پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں