سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ،فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے ،فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 800 روپے ہوگئی10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 719 ہوگئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1817 ڈالر کی سطح پر آگیا۔