اسحاق ڈار نے پیٹرولیم قیمتوں کےحوالے سے بڑا اعلان کردیا
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عوام کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے پر جو پابندی تھی وہ ختم ہو گئی ہے۔پٹرول کی قیمتیں اگر کم نہیں کر رہے تو بڑھا بھی نہیں رہے ۔
اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پوری کوشش ہے پٹرول پر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ہم نے ابھی تیل کی قیمتوں میں کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا ۔کوشش ہے روس سے 30فیصد رعایت پر تیل مل جائے۔ سستا تیل خریدنے کے حوالے سے روس کے ساتھ کامیاب گفتگو ہوگی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لیگی قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام تک تمام ریلیف منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔ پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔