انتہائی مطلوب دو رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انتہائی مطلوب دو رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ دو عدد غیرقانونی پستول اور وارداتوں میں چھینے گئے 05 عدد موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت 1- ابوالبشر ولد نور محمد اور 2- ابو بکر ولد جہانگیر کے ناموں سے ہوئی۔ عارف اسلم راؤ۔

ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے جوکہ آئے روز نیٹی جیٹی پل، ICI, فشری و ملحقہ علاقوں میں وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع کے استعمال اور کئی روز کی ریکی کے بعد ایس ایچ او ڈاکس سب انسپکٹر محمد عرفان نے ہولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ عارف اسلم راؤ۔

ملزمان کی جانب سے وارداتوں کا نشانہ بنائے جانے والے تین شھریوں نے بھی ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

شناخت کرنے والے شھریوں کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج کرلئے گئے۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں